Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے امیرِقطر کی شکایت پر وزراء کو جھاڑ پلا دی

قطری امیر نے شکایت کی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں لیکن آپکے لوگوں نے مثبت جواب نہیں دیا،کیا میں دوسرے ملکوں میں بادشاہوں کی منتیں اسی وجہ سے جا کر کرتا ہوں؟ وزیراعظم سخت برہم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 3 جولائی 2019 11:08

وزیراعظم عمران خان نے امیرِقطر کی شکایت پر وزراء کو جھاڑ پلا دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جولائی2019ء) گذشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں غصے میں تھے۔انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں بہت دلچسپی رکھتے تھے۔دنیا کے بہترین ائیرپورٹس ہم چلا رہے ہیں اور پاکستان میں بھی اس حوالے سے سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے لیکن آپ کے لوگوں نے ہمیں گھاس نہیں ڈالی۔

تو وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر بہت غصہ کیا کہ میں باہر جا کر بادشاہوں کی منتیں کر ے سرمایہ کاری پاکستان میں لاتا ہوں۔لیکن جو بیوروکریٹس بیٹھے ہیں ان کی وجہ سے سارے پراجیکٹس رک جاتے ہیں۔عامر متین کا کہنا تھا کہ ہارون رشید بھی انہی وجوہات کی وجہ سے چھوڑ کر چلے گئے تھے تاہم اب عمران خان نے ایک کمیٹی بنانے کا کہہ دیا جو انہیں اگلے پچھلے تمام منصوبوں اور معاہدوں سے متعلق بتائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں انہوں نے کئی اہم فیصلے کیے۔فیصلہ کیا گیا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث کسی رکن پارلیمنٹ کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کے تحت منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث کسی رکن نے پارلیمنٹ کو پروڈکشن آرڈر پر رہا نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظمعمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے دورے کے حوالے سے بھی ارکان کو اعتماد میں لیا کہ وہ اس ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ امریکہ کے دورے کے دوران سفارتخانے میں قیام کریں گے اور وہاں جاکرپاکستان کے بارے میں بات کریں گے ۔

اسی اجلاس میں پروڈکشن آرڈر کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہیے، ارکان پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اس کے لئے قانون میں ترمیم کریں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مجرموں کو جلانا سیاسی قیدی کا پروٹوکول نہ دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات