بنیادی مرکز صحت بارہ کہو میں قائم صحت سہولت کارڈ کے ڈسٹریبیوشن سنٹر سے550 غریب خاندان ہیلتھ کارڈ وصول کر چکے ہیں، حکام وزارت صحت

جمعرات 4 جولائی 2019 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) بنیادی مرکز صحت بارہ کہو میں قائم صحت سہولت کارڈ کے ڈسٹریبیوشن سنٹر کے زریعے 550 غریب خاندان اپنا ہیلتھ کارڈ وصول کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ صحت سہولت پروگرام پاکستان کی تاریخ کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد کو صحت انصاف کارڈ دیا جا رہا ہے جس میں 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم موجود ہے اور اس کے ذریعے لو گ مفت علاج کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈسٹریبیوشن 18 اپریل 2019 کو بنا تھا اور اب تک اس علاقے کے 550 غریب خاندان اپنا ہیلتھ کارڈ وصول کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس حوالے سے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔