Live Updates

جعلی حکومت کی مریم نواز سے تو جان جاتی ہے، مریم نواز

مجھ سے زیادہ جعلی حکومت کوخوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے، مریم نواز اتوار کو انشاءاللہ ضرورمنڈی بہالدین جائے گی۔ منڈی بہاؤالدین میں کارکنان کی گرفتاریوں پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 جولائی 2019 20:56

جعلی حکومت کی مریم نواز سے تو جان جاتی ہے، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جولائی 2019ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کی مریم نواز سے تو جان جاتی ہے، مجھ سے زیادہ جعلی حکومت کوخوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے، مریم نواز اتوار کو انشاءاللہ ضرورمنڈی بہالدین جائے گی۔ انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں جلسے کی تیاریاں کرنے والے درجنوں کارکنان کی گرفتاریوں پر ردعمل میں کہا کہ مریم نواز سے تو جان جاتی ہی ہے مگرجعلی حکومت کو اصل خوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے۔

مریم نواز اتوار کو منڈی بہالدین جائے گی اور ضرور جائے گی۔ انشاءاللہ۔
واضح رہے مریم نوازشریف7 جولائی کو منڈی بہاوالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی جن کی بذریعہ موٹر وے آمد پر سالم انٹر چینج سرگودھا میں لیگی کارکن مریم نواز کا شاندار استقبال کریں گے اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ منڈی بہاوالدین لے جایا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ہر صورت جلسہ کے انتظامات کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے لیگی رہنماء کیپٹن صفدر نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت اجازت نہ بھی دی تو جلسہ ہر صورت ہوگا۔ نیازی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جس کے لئے مریم نواز حکومت کے خلاف منڈی بہاؤالدین سے احتجاج کا آغاز کریں گئیں اور7 جولائی کا جلسہ مہنگائی کا سونامی لانے والوں کے آگے بند باندھے گا۔

انہوں نے ٹبہ مانک بوسال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر ایم این سمیت بوسال برادری نے7 جولائی کو محترمہ مریم نواز شریف کے منڈی بہاؤالدین کے جلسہ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت لیگی رہنما مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

نوازشریف دل سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے غیرقانونی طور پر نوازشریف کے ذاتی معالج کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی بھی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات پر بھی پابندی عائد ہے۔ جیل حکام کی جانب سے ملاقات کا ایک دن طے کیا جانا غیر قانونی ہے۔ ہماری استدعا ہے کہ نواز شریف سے ہفتے میں 2 روز ملاقات کے لیے مختص کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے مریم نواز کو پٹیشن میں ترمیم کرنے اور ڈاکٹر عدنان کو فریق بنانے کی اجازت دے دی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات