بس بہت صبر کرلیا اب راز فاش کروں گی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو ماروی میمن کی دھمکی

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 11 جولائی 2019 05:18

بس بہت صبر کرلیا اب راز فاش کروں گی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار۔ تازہ ترین۔ 11 جولائی2019ء)   ہماری اشرافیہ ہو یا پھر سیاستدان ان کا ایک مسئلہ ضرور ہوتا ہے کہ وہ خاموشی ا ور چپکے سے شادی رچا لیتے ہیں۔پھر کل و جب معاملات خراب ہوتے ہیں تو سب کچھ میڈیا میں آتا اور جگ بھر میں ہنسائی کا سبب بنتا ہے۔یوں اس شخص کے مخالفین بھی اس معاملے کو ہوا دیتے اور سیاسی فائدے کے علاوہ بھی بہت سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

ہمارے سامنے کئی سیاستدانوں اور دیگر شخصیات کی مثالیں ہیں مگر اس وقت جو خبر سب سے زیادہ گرم ہے وہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارا ور ماروی میمن کی ہے۔ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے خفیہ شادی کی تھی تاہم کچھ معاملات خراب ہونے کے باعث اس نے نہ صرف اسحاق ڈار سے علیحدگی کی بلکہ ن لیگ سے بھی ایک طرف ہو گئی۔اب پچھلے کچھ عرصے سے اس نے میڈیا میں آ کر اسحاق ڈار سے معافی مانگنے کامطالبہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آخری پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر اسحاق ڈار نے معافی نہ مانگی تو ان کے سارے راز افشاں کر دے گی۔مگر اسحاق ڈار کی طرف سے اس وقت تو کوئی معافی نہیں مانگی گئی۔لہٰذا اب ماروی میمن نے پریس کانفرنس کر کے اسحاق ڈار کے راز افشاں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری نئے بیان میں ناراض لیگی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار کو دی گئی ڈیڈ لائن اب ختم ہوگئی، بہت صبر کرلیا۔

سارے معاملے کو 3 سال برداشت کیا ہے۔ بہت جلد دو شہروں میں پریس کانفرنس کروں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنسوں کا وقت وہ متعین کیا جائے گا جو مجھے مناسب لگے گا۔ پریس کانفرنس میں سیاست اور متعلقہ ایشوز پر بات کروں گی۔ اس سے قبل 4 جولائی کو ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ معافی نہیں مانگی گئی تو ایسا راز افشاں کروں گی کہ اسحاق ڈار کہیں منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔

مذکورہ ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ عزت سے سچ بتا کے معافی مانگنے میں کوئی مسئلہ ہے تو ٹھیک ہے، پھر بے عزتی آپ کا مقدر ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ طور پر کی گئی شادی چھپانے کے بعد دونوں میں اختلافات بڑھے، جس پر ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے پیسے نہیں معافی چاہیے۔