Live Updates

وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ کوتحریک عدم اعتماد کیخلاف ڈٹ جانےکا مشورہ

وزیراعظم عمران خان سےصادق سنجرانی کی ملاقات، تحریک عدم اعتمادکو ناکام بنانے کیلئےمشاورت، تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوشش کونسی جمہوری اقدار ہے؟ وزیراعظم عمران خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 جولائی 2019 17:06

وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ کوتحریک عدم اعتماد کیخلاف ڈٹ جانےکا مشورہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو تحریک عدم اعتماد کیخلاف ڈٹ جانے کا مشورہ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادکو ناکام بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں سینیٹراعظم سواتی،پرویز خٹک، شبلی فرازبھی شریک تھے۔ تینوں رہنماؤں نے وزیراعظم کو سینیٹ میں نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوشش کونسی جمہوری اقدار ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بینکنگ چینلز کے ذریعے زیادہ ترسیلات بجھوانے پر میں بیرون ملک مقیم اپنے کارکنان کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نتیجتاً گزشتہ برس ترسیلات میں 9.7 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا اور رواں برس ترسیلات کا مجموعی حجم 21.8 ارب ڈالر تک پہنچا۔

پچھلے برس کے مقابلے میں جبکہ یہ مقدار 2.9 فیصد تھی، یہ اضافہ کہیں زیادہ تھا۔ دوسی جانب گورنراسٹیٹ بینک باقر رضا نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت بیرونی ادائیگیوں کے خسارے کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ اس وقت ہمیں دوارب ڈالرماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا بھی سامنا ہے۔ گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہمارا ایکسچینج برآمدی شعبے کونقصان پہنچا رہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ملک کو درپیش ان مسائل کے لیے ہم نے کیا کیا۔ گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کوکم کررہے ہیں،ایکسچینج ریٹ اب مناسب سطح پرآ گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات