فائل ہولڈرز کو صرف آدھے ترقیاتی اخراجات دینا ہوں گے‘ مقامی مالکان اراضی خود بھی زمین پیش کر سکتے ہیں ‘عثمان معظم
ایل ڈی اے سٹی پر پیش رفت حوصلہ افزا ہے ‘ سکیم کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے‘ڈی جی ایل ڈی اے
جمعرات 11 جولائی 2019 20:27
(جاری ہے)
مسجد کی تعمیر کے لئی16کنال کا پلاٹ مختص کر دیا گیا ہے ۔بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس اور ماڈل قبرستان ایل ڈی اے سٹی میں شامل اراضی پر بنائے گئے ہیں۔
وہ گزشتہ روز سکیم کے معائنے کے موقع پر موضع کاہنہ میں واقع ایل ڈی اے سٹی کے سائٹ آفس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سکیم کے لیے براہ راست زمین دینے والے اراضی مالکان کے مفادات کا بہتر تحفظ کیاجائے گا۔ مالکان کو اراضی کے عوض31فیصد رہائشی پلاٹ دیئے جائیںگے اور ان سے ترقیاتی اخراجات بھی نصف وصول کئے جائیںگے۔انہوں نے بتایا کہ سکیم مکمل کرنے کے لئے کی جانے والی پیش رفت کی رپورٹ ہر ماہ باقاعدگی سے سپریم کورٹ اور نیب کو ارسال کی جارہی ہے ۔ فائل ہولڈرز کا ریکارڈ ایل ڈی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔سکیم میں فائلیں خریدنے والے افراد کو پلاٹ دینے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر شہریوں کا اعتماد اور اس کی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے ایل ڈی اے سٹی منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ڈویلپمنٹ پارٹنرزنے حصول اراضی کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیم کے لئے درکار اراضی کم سے کم وقت میں حاصل کر لی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان ‘چیف انجینئر مظہر حسین خان ‘ڈائریکٹر فہد انیس ‘شبیر چیمہ اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرزپاک اسٹیٹ کے عمران علی بھٹی‘ اربن ڈویلپرز کے طاہرجاوید‘الفا اسٹیٹ کے ملک آصف‘معمارسروسز کے عبد الرشید اور منیجر ظفر محمود چشتی بھی موجودتھے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.