ایک ہی ماہ میں فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ”ٹویٹر“ بھی ڈاوٴن ہو گئی

ٹویٹر کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا، تکنیکی خرابی یا سائبر حملہ؟بڑا سوال اٹھ گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 12 جولائی 2019 00:24

ایک ہی ماہ میں فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی2019ء) ایک ہی ماہ کے دوران فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کے بعد سب سے بڑی سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر بھی ڈاوٴن ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر سائٹ کام نہیں کر رہی۔ صارفین ویب سائٹ کے لنک پر کلک کریں تو ویب سائٹ سامنے آجاتی ہیں لیکن کسی بھی شخص کی اکاوٴنٹ پروفائل یا پوسٹ کو کھولنے کی کوشش کی جائے تو ایسا نہیں ہو پاراہا اور ہر بار Not Working کا ایرر آجاتا ہے۔

صارفین ٹویٹر کے بعد ہونے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں تاہم ابھی تک ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹویٹر دنیا کی گیارہویں بڑی ویب سائٹ ہے اور سوشل میڈیا کے حوالے سے سب سے زیادہ مصدقہ سمجھی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ دنیا کے تمام بڑی شخصیات، تاجروں، حکمرانوں اور کھلاڑیوں نے ٹویٹر پر اکاوٴنٹ بنا رکھا ہے جس کے ذریعے وہ دنیا سے بلاواسطہ رابطے میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اب یہ ویب سائٹ ڈاوٴن ہے اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کوئی تکنیکی خرابی یا سائبر حملہ ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں انٹر نیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا تھا۔ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے فیس بک،وٹس ایپ اور انسٹاگرام متاثرہوئے تھے۔

پوری دنیا میں سوشل میڈیا صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ ا تھا اور اب دنیا بھر میں ٹویٹر صارفین پریشان ہیں کہ یہ ویب سائٹ کب کام کرنا شروع کرے گی۔ اس پہلے بھی گزشتہ دنوں بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی تعطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انٹرنیٹ سروس کی تعطلی کی وجوہات معلوم نہں ہو سکیں تھیں۔ سائبر حملہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کی ممکنہ وجہ قراردیا گیا تھا۔