’’عشق بدمعاش‘‘ میری زندگی کی یادگارفلم ثابت ہوگی،لائبہ خان

فلم میں معاشرتی روئیوں کی بھرپورعکاسی کی گئی ہے،عوام فلم کوضرورپسندکریں گے،اداکارہ کی گفتگو

جمعہ 12 جولائی 2019 12:50

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ وماڈل لائبہ خان نے کہا ہے کہ نئی پنجابی فلم’’عشق بدمعاش‘‘میری زندگی کی یادگارفلم ثابت ہوگی ،انہوں نے کہا کہ فلم میں کرداراہمیت کا حامل ہوگا،لائبہ خان نے مزیدکہا کہ فلمسازمہراسلم کی مشکورہوں جنہوں نے مجھے اپنی فلم میں بہت ہی اہم اور جاندارکردارکے لئے کاسٹ کیا،انہوں نے کہا کہ فلم’’عشق بدمعاش ‘‘میں معاشرتی روئیوں کی بھرپورعکاسی کی گئی ہے،لائبہ خان نے کہا کہ فلم ’’عشق بدمعاش ‘‘کو ایورگرین موویزکے بینرتلے بنایا جارہا ہے،جس میں میرے ساتھ ساتھ دیگرکاسٹ میں معمررانا،حیدرسلطان،خرم جانوبابا،سلمان انجم ودیگرشامل ہیں،فلم کے میوزک پر کام زوروشورسے جاری ہے ،جیسے ہی فلم کا میوزک مکمل ہوگا فلم کی عکسبندی کا باقاعدہ طورپرآغازکردیا جائے گا،فلمسازمہراسلم کے ریکارڈپر کامیاب فلمیں ہیں جنہیں وہ وقت مقررہ پر ریلیزکرکے فلم انڈسٹری میں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں،فلم ’’عشق بدمعاش‘‘کو بھی وہ مقررہ وقت پر ریلیزکرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :