شام میں حکومتی فورسز کے حملے، گیارہ شہری مارے گئے

خان شیخون میں حملوں سے دو کنبوں کے چار چار افراد مارے گئے،شامی آبزوریٹری

اتوار 14 جولائی 2019 11:35

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) شمالی شام میں حکومتی اور روسی فضائیہ کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں گیارہ شہری ہلاک ہو گئے ۔ شمالی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں جاری کارروائی میں روسی فورسز شامی دستوں کو عسکری تعاون فراہم کر رہی ہیں۔ اس علاقے میں جاری آپریشن گیارہویں ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں نے بتایا کہ کفریا نامی علاقے میں کی گئی ان کارروائیوں میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

ادھر سیریئن آبزرویٹری فان ہیومن رائٹس کے مطابق خان شیخون نامی علاقے میں حملوں کے نتیجے میں دو کنبوں کے چار چار افراد مارے گئے۔ شمالی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں جاری کارروائی میں روسی فورسز شامی دستوں کو عسکری تعاون فراہم کر رہی ہیں۔ اس علاقے میں جاری آپریشن گیارہویں ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :