کچھ دیر کی خاموشی ہے جو ذلّت لے کر آئے گی

وقت 3 بار آیا لیکن افعال نہ بدلے۔ پھر دو بار قدرت نے موقع دیا لیکن قدر نہ آئی۔ ماروی میمن کی اسحاق ڈار کے بیٹے کی ٹویٹ پر نواز شریف پر تنقید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 جولائی 2019 13:16

کچھ دیر کی خاموشی ہے جو ذلّت لے کر آئے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جولائی 2019ء) : مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے اسحاق ڈار کے خلاف جلد ہی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا۔ماروی میمن اکثر اوقات ن لیگ کو ٹویٹر پر تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔اس بار ماروی میمن نے نواز شریف کو اپنے نشانے پر رکھا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے حسنین ڈار کی طرف سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے والد اور نواز شریف کی تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ لکھا تھا کہ
اسی پر ماروی میمن نے تنقید کی اور کہا کہ کہتے ہیں خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔

کچھ دیر کی خاموشی ہے جو ذلّت لے کر آئے گی۔ انکے لیے جنہوں نے کسی کی ناحق زندگی اجاڑ دی۔ وقت 3 بار آیا لیکن افعال نہ بدلے۔ پھر دو بار قدرت نے موقع دیا لیکن قدر نہ آئی۔

(جاری ہے)

اب دور آئیگا ان کا جن کے لب بھی آزاد ہیں اور ضمیر بھی

۔واضح رہے ۔ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے خفیہ شادی کی تھی تاہم کچھ معاملات خراب ہونے کے باعث اس نے نہ صرفاسحاق ڈار سے علیحدگی کی بلکہ ن لیگ سے بھی ایک طرف ہو گئی۔

اب پچھلے کچھ عرصے سے انہوں نے میڈیا میں آ کر اسحاق ڈار سے معافی مانگنے کامطالبہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسحاق ڈار نے معافی نہ مانگی تو ان کے سارے راز افشاں کر دے گی۔مگر اسحاق ڈار کی طرف سے اس وقت تو کوئی معافی نہیں مانگی گئی۔لہٰذا اب ماروی میمن نے پریس کانفرنس کر کے اسحاق ڈار کے راز افشاں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری نئے بیان میں ناراض لیگی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار کو دی گئی ڈیڈ لائن اب ختم ہوگئی، بہت صبر کرلیا۔

سارے معاملے کو 3 سال برداشت کیا ہے۔ بہت جلد دو شہروں میں پریس کانفرنس کروں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنسوں کا وقت وہ متعین کیا جائے گا جو مجھے مناسب لگے گا۔ پریس کانفرنس میں سیاست اور متعلقہ ایشوز پر بات کروں گی۔ اس سے قبل 4 جولائی کو ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ معافی نہیں مانگی گئی تو ایسا راز افشاں کروں گی کہ اسحاق ڈار کہیں منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔

مذکورہ ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ عزت سے سچ بتا کے معافی مانگنے میں کوئی مسئلہ ہے تو ٹھیک ہے، پھر بے عزتی آپ کا مقدر ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ طور پر کی گئی شادی چھپانے کے بعد دونوں میں اختلافات بڑھے، جس پر ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے پیسے نہیں معافی چاہیے۔