نیب ہر قسم کی بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے‘ انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی کے ذریعے وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے نیب پر عزم ہے
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا اجلاس سے خطاب
پیر 15 جولائی 2019 23:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 600 ریفرنس دائر کئے گئے ہیں جبکہ 1210 بدعنوانی کے ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے راولپنڈی میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹس کے تجزیے کی سہولت موجود ہے جس کو انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں، انویسٹی گیشنز اور احتساب عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔ نیب نے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور سینئر لیگل کونسل پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ اس کے باعث کوئی بھی فرد نیب کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی نگرانی کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔ نیب نے نوجوانوں کو اوائل عمری میں بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کردار سازی کی 50 ہزار سے زائد انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ، مشال اور عالمی اقتصادی فورم جیسے معتبر اداروں نے نیب کی بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ نیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور اس کے تمام علاقائی بیوروز میں بہتری کے لئے معیاری اور مقداری نظام وضع کیا ہے جس کے تحت نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا ششماہی اور سالانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ حکمت عملی کامیاب رہی ہے، مسلسل جائزہ کے باعث نیب کے علاقائی بیوروز کی کارکردگی میں روزبروز بہتری آ رہی ہے۔ چیئرمین نیب نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز نمٹائیں تاکہ بدعنوانی کے مقدمات کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.