حیدرآباد، شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے دو اہم تدریسی عہدوں پر تقرریاں کر دیں

پیر 15 جولائی 2019 23:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے دو اہم تدریسی عہدوں پر تقرریاں کر دی ہیں۔ رجسٹرار ڈاکٹر امیر علی ابڑو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عبدالرسول عباسی کو جامعہ سندھ کی فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کے ڈین کی عارضی چارج دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے ڈین کی مستقل تقرری تک ڈیپارٹمنٹ آف فریش واٹر بایولاجی میں پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ڈین نیچرل سائنسز فیکلٹی کے طور پر بھی دفتری امور چلائیں گے۔

دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹر صدف تبسم قریشی کو ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ سائنسز مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر صدف تبسم کے پلانٹ سائنسز انسٹیٹیوٹ میں ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کے بعد پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل کو ڈائریکٹر کی دی گئی عارضی چارج واپس لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :