ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

بلوچستان کی ترقی وخوشحالی دراصل پاکستان کی ہی ترقی وخوشحالی ہے بلوچستان آگے بڑھے گا تو مجھے یقین ہے کہ پاکستان بھی بڑی تیزی سے اپنی حقیقی منزل کی جانب گامزن ہوگا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی Tآج سے بیس برس قبل چین میں غربت 40فیصد تھی جو کہ آج 0.5فیصدرہ گئی ہے کیونکہ انہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں دیگر ممالک سے مسابقت حاصل کرنے کے ساتھ عام آدمی کی زندگی سے غربت کو دور کیا ، ہمارا پورا خطہ ترقی کررہا ہے اور ہمیں بڑی تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا کنوینر پارٹی و وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام

پیر 15 جولائی 2019 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنونیئر اور وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیاسی استحکام کو وقت کی اولین ضرورت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی، بلوچستان کی ترقی وخوشحالی دراصل پاکستان کی ہی ترقی وخوشحالی ہے بلوچستان آگے بڑھے گا تو مجھے یقین ہے کہ پاکستان بھی بڑی تیزی سے اپنی حقیقی منزل کی جانب گامزن ہوگا جو ہم سب کا خواب بھی ہے آج سے بیس برس قبل چین میں غربت 40فیصد تھی جو کہ آج 0.5فیصدرہ گئی ہے کیونکہ انہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں دیگر ممالک سے مسابقت حاصل کرنے کے ساتھ عام آدمی کی زندگی سے غربت کو دور کیا ، ہمارا پورا خطہ ترقی کررہا ہے اور ہمیں بڑی تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا اور وطن عزیزجس مقصد کے لیے بنا تھا اس کو منزل کی جانب لے جانے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پیر کو بلوچستان یونیورسٹی آفانفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پرووائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر فیصل کاکڑ، وزارت ا?ئی ٹی کے اعلیٰ حکام اور نجی کمپنیوں کے عہدیداران بھی موجودتھے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کواگر ایماندارنہ طور پر بروئے کار لائیں جائیںتو اس سے بنیادی ترقی صوبے کے عوام کو ہی ہوگی جس سے نہ صرف یہاں کے نوجوانوں کی غربت دور اور انہیں روزگار کے نئے مواقع ملیں گے بلکہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے بھی نئے مواقع دستیاب ہونگے،انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یو اسی ایف بچھارہی ہے تاکہ چھوٹے سے چھوٹے گائوں میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوجو ترقی لے کر آئے گا اور آج کے دور کی سب سے بڑی ضرور ت ہے کہ ہم ا?پٹک فائبر بچھادے اورجسے ہم بلوچستان میں شروع کرنے جارہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ پر توجہ ہونی چاہیے تاکہ مغربی کوریڈور بنے اور وہ علاقے ترقی کی دوڑ میں پچھے رہ گئے ہیں وہ پورے ملک کے شانہ بشانہ ترقی کی دوڑ میں شامل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹیکس کے نظام کا مروجہ اصول ہے کہ جو لوگ منافع کمارہے ہیں وہ ٹیکس دے اس لیے وفاقی حکومت نے کاروباری طبقے سمیت تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اصلاحات متعارف کی ہے اور تمام شعبے ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ٹیکسز قومی خزانے میں بروقت جمع کرانے پر ہی حکومت شہریوں کو ترقی اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرسکے گی۔