Live Updates

تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت، رہنما ن لیگ ماروی میمن نے اپنا فیصلہ سنا دیا

حکمران جماعت کے اندرونی معاملات بہت گھمبیر ہیں پارٹی سنگین مسائل کا شکار ہے، جب تک یہ معاملات حل نہیں ہوتے میں اس جماعت کا حصہ نہیں بن سکتی: سابق وفاقی وزیر کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 15 جولائی 2019 23:49

تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت، رہنما ن لیگ ماروی میمن نے اپنا فیصلہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2019ء) تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت، رہنما ن لیگ ماروی میمن نے اپنا فیصلہ سنا دیا، سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کے اندرونی معاملات بہت گھمبیر ہیں پارٹی سنگین مسائل کا شکار ہے، جب تک یہ معاملات حل نہیں ہوتے میں اس جماعت کا حصہ نہیں بن سکتی۔ تفصلات کے مطابق ن لیگ کے خاتون رہنما اور سابق وفاقی وزیر ماروی میمن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا گیا ہے:

حکمراں جماعت تحریک انصاف کے ایک کارکن کی جانب سے ماروی میمن سے درخواست کی گئی کہ وہ اب اس جماعت میں شمولیت اختیار کر لیں۔

اس کے جواب میں ماروی میمن نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے اندرونی مسائل بہت زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت کے معاملات بہت زیادہ گھمبیر ہیں۔ اس جماعت نے اپنے لیے بہت زیادہ گھمبیر مسائل پیدا کیے ہوئے ہیں، اس لیے اس جماعت کا حصہ بن جانا فی الحال میرے لیے ممکن نہیں۔ تحریک انصاف کو چاہیے کہ ان مسائل کو حل کرے، اپنے معاملات درست کرے۔

جبکہ تحریک انصاف کے وہ کارکن جو مجھ پر تنقید کرتے نہیں تھکتے، ان سے درخواست ہے کہ وہ اب بس کر دیں۔ جبکہ ن لیگ کے کارکنوں کو خبردار کرتی ہوں کہ مجھے سے الجھنے کی کوشش مت کرنا، مجھے مزید بھڑکانے کی کوشش مت کیا جائے۔ واضح رہے کہ ماروی میمن کی جانب سے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت کی کوشش کی گئی تھی، تاہم معاملات طے نہ ہونے کی صورت میں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ ماروی میمن اب ن لیگ سے وابستہ تو ضرور ہیں، تاہم علمی طور پر سابق حکمران جماعت سے الگ ہو چکی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات