لندن میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا

علیحدہ کرنے کے لیے چار ماہ کے عرصے میں تین بڑے آپریشنز ،تمام عمل میں 100 اسٹاف ممبر شامل تھے

منگل 16 جولائی 2019 14:26

لندن میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) لندن کے گریٹ اورمونڈ اسپتال میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی سرجڑی دو بہنوں کو طویل کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کیا گیا جس کے بعد وہ اب تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں صفا اور مروہ کا لندن کے گریٹ اورمونڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا اور اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا۔

(جاری ہے)

2 سالہ صفا اور مروہ کے جڑے ہوئے سروں کو علیحدہ کرنے کے لیے 4 ماہ کے عرصے میں تین بڑے آپریشنز کیے گئے اور اس تمام عمل میں 100 اسٹاف ممبر شامل تھے۔سرجنز نے دونوں بہنوں کے جڑے ہوئے دماغ اور کھوپڑی کو علیحدہ کیا جس کے بعد انتہائی مہارت سے دونوں کے سروں کی سرجری کی۔صفا اور مروہ کا حتمی آپریشن فروری میں کیا گیا تھا جس کے بعد وہ لندن میں تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں اور آئندہ سال پاکستان واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے اخراجات پاکستانی بزنس مین مرتضیٰ لاکھانی نے برداشت کیے۔

متعلقہ عنوان :