ماہرین صحت کا برسات کے دوران بیماریوں سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کا مشورہ

منگل 16 جولائی 2019 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) ماہرین صحت نے برسات کے موسم میں بیماریوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ماہرین صحت کے مطابق جولائی میں بارشوں کی وجہ سے مختلف اقسام بالخصوص انفیکشن سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بیماریوں سے بچائو کے لئے محفوظ اور پینے کے صاف پانی کے علاوہ تازہ خوراک اور سبزیوں کا استعمال ضروری ہے، گلے کے امراض ٹھنڈے پانی اور کولڈ ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے پھیلتے ہیں اس لئے زیادہ مشروبات کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے ۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم برسات میں گلے کی خراش، آنکھوں اور گلے میں درد وغیرہ کی شکایات زیادہ ہوتی ہیں ایسے میں بارش میں نکلنے سے اجتناب کریں تاکہ اس موسم کی سختی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :