فیصل آباد،الائیڈ ہسپتال کی نرسری وارڈ سے اغواء ہونیوالی نومولود بچی دوسرے روز بھی بازیاب نہ ہو سکی

منگل 16 جولائی 2019 23:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) الائیڈ ہسپتال کی نرسری وارڈ سے اغواء ہونیوالی نومولود بچی دوسرے روز بھی بازیاب نہ ہو سکی، تھانہ سول لائن پولیس نے وقوعہ سول ہسپتال نرسری وارڈ کا بنا کر ایف آئی آر اغواء ہونے والی بچی کے باپ بشیر احمد کی مدعیت میں چنیوٹ کے رہائشی الطاف اور اسکی اہلیہ انعم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے چھاپوں کا آغاز کر دیا، چنیوٹ کے علاقہ 128ج ب کے رہائشی بشیر کی نومولود بیٹی کی الائیڈ ہسپتال میں پیدائش کے بعد اسے نرسری وارڈ میں علاج معالجہ کی غرض سے رکھا ہوا تھا کہ بچی کی پھوپھی فرزانہ کے پاس تیمارداری کیلئے آنیوالے الطاف اور اسکی اہلیہ انعم ہسپتال سے بچی کو لیکر رفوچکر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :