اتحاد ٹاؤن میں پسماندہ افراد کے لئے SINA عبدالمجید موٹن کلینک کا افتتاح کر دیا گیا

بدھ 17 جولائی 2019 13:47

 کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2019ء) SINA ہیلتھ، ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے اتحاد ٹاؤن کراچی میں عبدالمجید موٹن سینٹر میں اپنے کلینک کا افتتاح کر دیا۔ ایک خصوصی تقریب کلینک کے مقام پر منعقد ہوئی جہاں کلینک کی سپانسرز فیملی، SINA بورڈ آف ٹرسٹیز، مینجمنٹ ٹیم اور اس کے مختلف پارٹنرز موجود تھے۔

(جاری ہے)


    معیاری بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے SINA کے ٹرسٹی رفیق رنگون والا نے کہا کہ اتحاد ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مقیم 80 فیصد سے زائد آبادی کو صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

SINA اس علاقے کے باشندوں کو صحت کی سستی اور قابل رسائی معیاری سہولیات فراہم کر رہا ہے جس میں مشاورت، ادویات، لیبارٹری ٹیسٹوں اور الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے تشخیص، علاج اور ریفرل خدمات شامل ہیں۔
    SINA کلینکس اس وقت سالانہ بنیادوں پر 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ SINA عبدالمجید موٹن سینٹر ہر سال 32 ہزار سے زائد مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :