عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بدھ 17 جولائی 2019 21:15

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو پاکستان کی فتح قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا، کلبھوشن یادیو کے ساتھ پاکستانی قوانین کے مطابق سلوک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے۔