شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کی طلبی کے باوجو پیش نہ ہوئے

پیشی کے لیے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے. سابق وزیر اعظم کا نیب کو خط

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 جولائی 2019 12:36

شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کی طلبی کے باوجو پیش نہ ہوئے
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جولائی۔2019ء) مسلم لیگ( ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کی طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہوئے. تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی احتساب بیورو نے ایل این جی کیس میں انہیں آج طلب کررکھا تھا‘شاہد خاقان عباسی نے نیب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نیب دفتر پیشی کے لیے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے، نیب طلبی کا خط گزشتہ روز موصول ہوا، ایک دن کے نوٹس پر نیب دفتر میں پیشی ممکن نہیں.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مسلم لیگ( ن) کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی دآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا شاہد خاقان عباسی پر الزم ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں. جون 2018 میں من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی.

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کے لئے ٹھیکے دینے، مبینہ طور پر ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے. واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں سابق وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطرکے ساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے پردستخط کیے تھے، جس کے تحت پاکستان ہرسال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے.شاہد خاقان عباسی کو قومی احتساب بیورو نے ایل این جی کیس میں انہیں آج طلب کررکھا تھا‘شاہد خاقان عباسی نے نیب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نیب دفتر پیشی کے لیے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے، نیب طلبی کا خط گزشتہ روز موصول ہوا، ایک دن کے نوٹس پر نیب دفتر میں پیشی ممکن نہیں.