کلبھوشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

جمعرات 18 جولائی 2019 14:50

کلبھوشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
سرگو دھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) بھارتی جاسوس کلبھوشن کو عالمی عدالت سے ریلیف نہ ملنے پر کلبھوشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا دفاتر‘ ہوٹلز‘ بازاروں میں کلبھوشن کی سزاء موضوع بحث بنی رہی پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ سِکھ برادری نے بھی کلبھوشن کی سزاء برقرار رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بے گناہ افراد کو مارنے والے کلبھوشن کو پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح بھارت کسی بھی معاملے میں پاکستان کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اب پاکستان کے ساتھ ایک سنہری موقع ہے کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے ۔