کورکمانڈرپشاورکی شوکت یوسفزئی کی رہائشگاہ آمد،والدہ کی وفات پرتعزیت

جمعرات 18 جولائی 2019 23:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر ان کی رہائش گاہ گئے۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر نے شوکت یوسفزئی کی والدہ کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ کور کمانڈر نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی اور فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر نے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کے لئے آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :