مسیحی خاندان نے ٹیکس ادا کرنے سے انکار کر دیا۔یہ خدا کی مرضی کے خلاف جاتا ہے
امین اکبر جمعرات 18 جولائی 2019 23:34
آسٹریلیا میں دو مسیحی مشنریوں نے آسٹریلین ٹیکسیشن آفس کو 2 ملین آسٹریلیوی ڈالر ٹیکس ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹیکس کے قوانین خدائے بزرگ و برتر کے قوانین سے متصادم ہیں۔
فینی الیڈا بیئریپوٹ اور اُن کے بھائی ریمبرٹس کورنیلس بیئریپوٹ کو سپریم کورٹ آف تسمانیہ کے جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ان دونوں نے 2017 میں 9 لاکھ 30 ڈالر ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔
اپنے دفاع میں دونوں بہن بھائیوں نے موقف اپنایا کہ آسٹریلیا میں خدا کے قوانین ہی بالادست ہیں۔ انہوں نے دولت مشترکہ کا کچھ نہیں دینا،کیونکہ وہ خدا سے تعلق رکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
مس بیئریپوٹ نے بتایا کہ وہ خدا سے ملنے والی رحمتوں پر انحصار کرتے ہیں اور یہ ہم اسے ہی دیں گے، ہم کسی بیرونی ادارے جیسے ٹیکس آفس کو کچھ نہیں دیں گے۔
ریمبرٹس کونیلس بیئریپوٹ نے جج کو بتایا کہ 2011 تک وہ اور اُن کی بہن ٹیکس دیتے تھےلیکن اُن کے روحانی تعلقات زیادہ گہرے ہوئے تو انہیں اندازہ ہوا کہ ٹیکس دینا خدا کی مرضی کے خلاف ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ خدا کے تابع ہے، اس کا مطلب ہے کہ انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کی پابندی کرنا خدا کے غضب کو دعوت دینا ہے۔
اُن کے دلائل سن کر جج نے کہا کہ دونوں بہن بھائیوں کا ٹیکس نہ دینے کا فیصلہ کسی بے ایمانی کا نتیجہ نہیں لگتا بلکہ لگتا ہے کہ دونوں نے اپنی مذہبی تعلیمات کے زیر اثر یہ فیصلہ ایمانداری سے کیا ہے۔ جج نے کہا کہ جب تک دونوں بہن بھائی بائبل میں ”اور تم ٹیکس ادا نہ کرو“ لکھا ہوا نہیں دکھاتے، وہ مجرم رہیں گے۔
عدالت نے دونوں بہن بھائیوں کو 1.159 ملین آسٹریلیوی ڈالر اور 1.166 ملین آسٹریلیوی ٹیکس ، جرمانہ اور انتظامی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.