Live Updates

مریم نواز کی پیشی ، احسن اقبال کو احتساب عدالت میں جانے سے روک لیا گیا ، سابق وزیر شدید برہم

حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے، سلیکٹیڈ وزیراعظم کہتا تھا اپوزیشن احتجاج کریں کنٹینر میں دوں گا ، احسن اقبال

جمعہ 19 جولائی 2019 15:26

مریم نواز کی پیشی ، احسن اقبال کو احتساب عدالت میں جانے سے روک لیا گیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر لیگی رہنما احسن اقبال کو عدالت کی جانب جانے والے راستے پر روک دیا گیا جس پر سابق وزیر برہم ہوگئے ۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت میں جانے کی کوشش کی تو احسن اقبال کو احتساب عدالت کی جانب جانے والے راستے پر روک دیا گیا ۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال شدید برہم ہوگئے اور کہاکہ حکومت فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کہتا تھا اپوزیشن احتجاج کریں کنٹینر میں دوں گا ۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے چار ماہ تک اسلام آباد کو مفلوج بنا کر رکھا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اکو قتدار پر قبضہ کروا کہ بٹھایا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عوام کے غیض و غضب سے خوف زدہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال میں عمران خان نے معیشت کو تباہ کر دیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات