یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام’’ جی آئی ایس ایپلیکشن اینڈ ڈیٹا انالیسز آف واٹر مینجمنٹ‘‘ ورکشاپ
جمعہ 19 جولائی 2019 17:33
(جاری ہے)
ورکشاپ میں پانی کے استعمال اور تحفظ کیلئے جی آئی ایس ڈیٹا کے معیار، کثیر الاطراف تجزیات، اے ایچ پی ٹیکنالوجی کا استعمال، گوگل ارتھ انجن کا تعارف، جاوا سکرپٹ اور ارتھ انجن کوڈ پر گفتگو کی گئی۔
ورکشاپ میں سیٹلائٹ امیج اور میٹا ڈیٹا، ریاضیاتی آپریشن پر بھی ماہرین نے اپنی رائے دی۔ 2 روز تک جاری رہنے والی ورکشاپ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسرڈاکٹر سیدمنصور سرور تھے۔ انہوں نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر انسٹیویٹ کی فیکلٹی اور دیگر سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے پانی کے شعبے میں کام کرنے والے پروفیشنلز اور نوجوان انجینئرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ایسی ورکشاپس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سینٹر فار ایکسیلنس ملک میں پانی کے مسائل کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔سینٹر فار ایکسلینس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نورمحمد خان نے ملک میں پانی کے مسائل اور پانی کے موثر استعمال کیلئے جی آئی ایس اور ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی ورکشاپس کے انعقاد سے پروفیشنلز اور نوجوان انجینئرز کی صلاحیتں مزید بہتر ہوں گی اور سی ای ڈبلیو آر ای مستقبل میں مزید ورکشاپس، سمینارز اور دیگر تربیتی سیشنز کرائے گا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.