دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی،گڈو بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

جمعہ 19 جولائی 2019 20:34

دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی،گڈو بیراج پر نچلے درجے ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی،گڈو اور سکھر بیراجوں پر چوبیس گھنٹے میں پانی کی سطح میں ہزاروں کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،گڈو بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ، آبپاشی ذرائع کیمطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلابی کیفیت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے، اور دریائے سندھ میں سطح آب بلند ہونے سے پانی کچے کے علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے، جمعہ کے روز گڈو بیراج پرپانی کی آمد 2لاکھ 43 ہزار391 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 04ہزار 724 کیوسک ریکارڈکی گئی، جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 1لاکھ68 ہزار 770 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 9ہزار 500 کیوسک اورکوٹری بیراج پر پانی کی آمد 65ہزار 409کیوسک اور اخراج22ہزار 614 کیوسک ریکارڈ کی گئی، محکمہ آبپاشی کیمطابق آئندہ دنوں میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ کا امکان ہے، گڈو بیراج سے اخراج دو لاکھ سے زائدہوگیا جس کے بعد نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :