چارسدہ پولیس کی کاروئی،مختلف وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ عرفان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرپولیس نے چارسدہ کے مختلف علاقوں میں مجرمان اشتہاریوں اورمنشیات کے خلاف کاروائی کے دوران3افرادکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس چارسدہ نے ایک کاروائی کے دوران بیوی کو قتل کرنے والاملزم تلاوت شاہ ولد محمدرفیق سکنہ اتمانزئی چارسدہ کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمدکرلیاجبکہ دوسری کاروائی میں لڑکی کوشادی کاجھانسہ دے کرلڑکی کوبھگاکرلے جانے والے مقدمے میں مطلوب ملزم کوگرفتارکرلیا۔

دوسری کاروائی میں پڑانگ کی حدودمیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کی واردات میںمطلوب ملزم کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :