Live Updates

وزیراعظم کے دورہ امریکا پر لوگ پاکستان طرز کا جلسہ واشنگٹن میں دیکھیں گے، علی زیدی

کیپٹل ارینا میں وزیراعظم عمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا، کسی پاکستانی لیڈر میں امریکا میں اس طرز کا جلسہ کرنے کی ہمت نہیں ، زلفی بخاری

ہفتہ 20 جولائی 2019 19:42

وزیراعظم کے دورہ امریکا پر لوگ پاکستان طرز کا جلسہ واشنگٹن میں دیکھیں ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے امریکا میں استقبال کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ امریکا پر لوگ پاکستان طرز کا جلسہ واشنگٹن میں دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان جلوس کی شکل میں عمران خان کا استقبال کریں گے، کیپٹل ارینا لوگوں سے بھر جائیگا۔

دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ کیپٹل ارینا میں وزیراعظم عمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا، کسی پاکستانی لیڈر میں امریکا میں اس طرز کا جلسہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وائس چیئرمین اینٹیکرپشن کمیٹی پنجاب بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن ، سینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ ملک وقوم کے لیے مفید اورہر لحاظ سے کامیاب رہے گاعمران خان پہلا وزیراعظم ہے جسے امریکہ میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اورامریکی صدر ٹرمپ خود وائٹ ہائوس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرے گا پھر ایک نہیں دومرتبہ ملاقات بھی کرے گا ہمارا لیڈر اوروزیراعظم پاکستان عمران خان ملک وقوم کے مفاد میں آخر ی حد تک جائے گا ہماری کسی بات پر کسی کو شک ہو تو 22جولائی کو اپنی آنکھوں سے وائٹ ہائوس کا نظارہ کرلے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات