عالمی ادب اکادمی کے زیر اہتمام نامور شاعر نقاد عارف فرہاد کی نظموں پر مشتمل تصنیف ’’زنجیر ‘‘ کی تقریب پذیرائی کا انعقاد

پیر 22 جولائی 2019 16:36

عالمی ادب اکادمی کے زیر اہتمام نامور شاعر نقاد عارف فرہاد کی نظموں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) عالمی ادب اکادمی کے زیر اہتمام نامور شاعر نقاد عارف فرہاد کی نظموں پر مشتمل تصنیف ’’زنجیر ‘‘ کی تقریب پذیرائی آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر ادیب محقق نقاد تاریخ دان پروفیسر فتح محمد ملک نے صدارت کی۔ مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ شاعر و چیئرمین ادارہ فروغ اردو اسلام آباد ادیب افتخار عارف تھے جبکہ مہمانان اعزاز نامور شاعر پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اعظم کاشف تھے۔

نظامت کے فرائض عرفان خانی نے ادا کئے۔ مقالہ نگاروں میں معروف شاعرہ بشریٰ سعید، ڈاکٹر عمران ازفر، پروفیسر شیر علی اور علی محمد فرشی شامل تھے جبکہ پروفیسرڈاکٹر محمد شنازنے عارف فرہاد کی نظموں کے انگلش تراجم پڑھ کر سنائے اور معروف شاعر قیوم طاہر نے عارف فرہاد کیلیے دو نظمیں پڑھیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، معروف شاعر افتخار عارف اور پروفیسر فتح محمد ملک صاحب نے عارف فرہاد کی شعری تصنیف زنجیر میں شامل نظموں کو سراہا اور ان کے فنی اور تخلیقی عمل پر سیر حاصل گفتگو کی، خاص طور پر فتح محمد ملک صاحب نے شاعر کی کشمیر کیلئے لکھی گئی نظموں کو بہت پسند کیا۔

تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد کے ممتاز نامور اہم ادبی شخصیات کی شرکت کے ساتھ ساتھ ادب شناس افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے عارف فرہادکی کتاب ’’زنجیر‘‘ کو اردو ادب میں اچھا اضافہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :