میجر طفیل محمد شہید کا 105 یوم پیدائش منایا گیا

پیر 22 جولائی 2019 20:21

میجر طفیل محمد شہید کا 105 یوم پیدائش  منایا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان کے بہادر سپوت اور فاتح لکشمی پور میجر طفیل محمد شہید کا کل ایک سو پانچ واں یوم پیدائش گزشتہ روز نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا میجر طفیل شہید نے بائیس جولائی انیس سو چودہ کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں آنکھ کھولی۔ انیس سو تینتالیس میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور انیس سو سینتالیس میں جب وہ میجر کے عہدے پر پہنچے تو پورے خاندان کے ہمراہ پاکستان آ گئے اور یہاں فوج میں خدمات سرانجام دینے لگے۔

اگست انیس سو اٹھاون میں انہیں لکشمی پور میں مورچہ بند چند بھارتی دستوں کا صفایا کرنے کا مشن سونپا گیا۔میجر طفیل محمد نے دشمن پر چوکی کے عقب میں پہنچ کر حملہ کیا، دشمن کی جوابی فائرنگ سے میجر طفیل زخمی ہو گئے، تاہم وہ آگے بڑھتے رہے اور دستی بم پھینک کر دشمن کی مشین گن کو ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

جلد ہی دشمن سے دست بدست مقابلہ شروع ہو گیا بالآخر بھارتی فوج اپنے پیچھے چار لاشیں اور تین قیدی چھوڑ کر فرار ہو گئی۔میجر طفیل محمد شہید نے گھمسان کی جنگ کے بعد اسی دن ملک کی حفاظت کرتیہوئے جان دے کر شہادت کا درجہ حاصل کیا۔ میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدار سے نوازا ۔