پی آئی اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیاروں کی ضروری مرمت کے لئے انجینئرنگ کی سہو

لت فراہم کردی سہولت سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ طیاروں کو ضروری مرمت کیلئے کراچی لے جانے پر ہونے والے اخراجات کی بھی بچت ہو گی،ترجمان

منگل 23 جولائی 2019 20:04

پی آئی اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیاروں کی ضروری مرمت کے لئے انجینئرنگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پی آئی اے نے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے اسلام آباد ائر پورٹ پر طیاروں کی ضروری مرمت کے لئے انجینئرنگ کی سہولت قائم کر دی۔ اس سہولت سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ طیاروں کو ضروری مرمت کے لئے کراچی لے جانے پر ہونے والے اخراجات کی بھی بچت ہو گی۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں پی آئی اے کے پہلے طیارے ائر بس A320 طیارے کا چیک 'A" 750 گھنٹوں کی پرواز کے بعدکامیابی سے مکمل کیا گیا ۔

اس سے قبل یہ سہولت صرف کراچی میں دستیاب تھی۔ اس موقع پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں انجینئرنگ کی سہولت کا قیام پی آئی اے کے بزنس پلان کا حصہ ہے اس سے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ پی آئی اے دوسری بین الاقوامی ائر لائنوں کو یہ سہولت فراہم کر کے آمدنی میں اضافہ کر سکے گی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی اورانجینئرنگ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ طیاروں کے کیبن اور نشستوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے شعبہ انجینئرنگ کی کار کردگی اور کارکنوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ داری اور کام سے لگن ائر لائن کی بہتری کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مثبت اورحوصلہ افزا نتائج کے بعد اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ ہم بہت جلد پی آئی اے کی بحالی کا جشن منائیں گے۔

یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ کراچی کے بعد اسلام آباد اور لاہور میں طیاروں کے چیک A کی ذمہ داری انجینئرنگ ٹیم کو سونپی گئی ہے جس کو انہوں نے مختصر مدت میں حاصل کر لیا ہے اور بہت جلد یہ سہولت لاہور میں بھی شرع کر دی جائے گی۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی ، اسلام آباد کی انجینئرنگ ٹیم اور پی آئی اے کے سینئر افسران کے علاو ہ سول ایوی ایشن کے نمائندوںنے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :