پنجاب اسمبلی : پہلا پارلیمانی سال مکمل ، مجموعی طور پر گیارہ سیشن منعقد کئے گئے

منگل 23 جولائی 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) پنجاب اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہو گیا ہے۔ جس میں مجموعی طور پر پنجاب اسمبلی کے گیارہ سیشن منعقد کئے گئے۔ ان گیارہ سیشنوں میں 101 دنوں تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جن میں 16 مسودات قانون منظور کئے گئے۔

(جاری ہے)

101 دنوں پر مشتمل پہلے پارلیمانی سال میں پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 290 قراردادیں پیش کی گئیں۔ جن میں سے 35 قرار دادوں کو منظور کر لیا گیا۔ اس عرصے میں مختلف اراکین اسمبلی کی جانب سے 2694 سوالات پیش کئے گئے۔ جن میں سے 420 سوالات کے جوابات ایوان میں آئے۔ اسمبلی کے ایک سالہ پارلیمانی سال میں مفاد عامہ کی 705 قرار دادیں بھی پیش کی گئیں۔