پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی پر سیمینار کا انعقاد

منگل 23 جولائی 2019 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام -’ٹیچر ایجوکیشن پرگرامز:ہائر ایجوکیشن کمیشن اور حکومتی پالیسیاں - ‘کے موضوع پر قومی سیمینار اور مباحثے کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، سابق وا ئس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر ریاض الحق طارق ، فیکلٹی ممبران اور تعلیمی ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے صوبائی حکومت کی اساتذہ تعیناتیوں سے متعلق پالیسی، ٹیچر ایجوکیشن پروگرام کا مستقبل ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چار سالہ (آنرز)ڈگری پروگرام اور ٹیچر ایجوکیشن، کالجوں میں ایسو سی ایٹ ڈگری اوربی ایس پروگرامز پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں جنہیں نظر انداز کرکے تعلیمی اصلاحات میں کامیابی نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کے بغیر معیاری تعلیم نہیں دی جا سکتی۔ شرکاء نے ملک میں تعلیم کی موجودہ صورتحال میں ٹیچر ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ پروگرام پر ادارہ تعلیم و تحقیق کی کاوشوں کو سراہا۔