پنگریو میں حیسکو کی جانب سے گرڈ اسٹیشن سے منسلک چار سو سے زائد دیہاتوں کی منقطع بجلی دوسرے روز بھی بحال نہ ہوسکی

منگل 23 جولائی 2019 21:39

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) حیدرآبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)پنگریو کے عملے نے منگل کے روزہونے والی بارش کے دوران پنگریوگرڈاسٹیشن سے منسلک چارسوسے زائد دیہاتوں کی منقطع کردہ بجلی دوسرے روزبھی بحال نہیں کی جس کی وجہ سے ان دیہاتوں کے ہزاروں باشندے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں حیسکوپنگریوکے عملے نے بارش کی پہلی بوندگرتے ہی پنگریو گرڈاسٹیشن سے منسلک کلوئی برانچ سمن سرکاربرانچ.شوگرمل برانچ.

(جاری ہے)

نوکوٹ روڈبرانچ کے چارسوسے زائددیہاتوں کی بجلی منقطع کردی تھی جوکہ گزشتہ رات بھرمعطل رہی اوربدھ کے روزتک بحال نہیں کی گئی تھی ان دیہاتوں کے مکینوں نے شدیدگرمی اورحبس کے باعث رات جاگ کرگزاری متاثرہ دیہاتوں کے صارفین نے بجلی کی بلاجوازبندش پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ بجلی کے بل اداکرتے ہیں اورناجائزطورپرچارج کیے جانے والے ڈیٹکشن بھی بھرتے ہیں مگراس کے باوجودحیسکوپنگریوکاعملہ ہروقت ہماری بجلی بندرکھتا ہے اورہمیں ناجائزطورپرتنگ کیا جاتا ہے ہم حیسکوعملے کی اس سکھاشاہی کے خلاف حیسکوکے متعلقہ افسران کو شکائت کرتے ہیں مگرافسران الٹاہمیں قصوروارٹھہراکرعملے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتے صارفین نے اس معاملے کانوٹس لینے اورحیسکوپنگریوکیعملے کے خلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیا یے

متعلقہ عنوان :