2.8 ارب ڈالر کی لاگت سے 392 کلومیٹر طویل ملتان۔سکھر موٹر وے اپنی مدت تکمیل سے 2 ہفتے قبل مکمل کرلیاگیا

بدھ 24 جولائی 2019 12:55

2.8 ارب ڈالر کی لاگت سے 392 کلومیٹر طویل ملتان۔سکھر موٹر وے اپنی مدت تکمیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 2.8 ارب ڈالر کی لاگت سے 392 کلومیٹر طویل ملتان۔سکھر موٹر وے اپنی مدت تکمیل سے 2 ہفتے قبل مکمل کرلیاگیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت نقل و حمل کا سب سے بڑا ملتان۔

(جاری ہے)

سکھر موٹر وے منصوبہ کی وقت سے 2 ہفتے قبل تعمیر مکمل کی گئی ہے۔ منصوبے پر چینی کمپنی نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے اسے اپنی مدت تکمیل سے دو ہفتے قبل مکمل کیا ہے۔ اس موٹروے کی تکمیل سے پاکستان میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ یہ منصوبہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کا باعث بنے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے چین اور پاکستان میں زمینی رابطہ مزید بہتر ہوجائے گا۔