کراچی،سی اے اے ملازمین کے لئے یکساں ہائوس رینٹ الائونس کا اعلان

بدھ 24 جولائی 2019 13:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کیلئے اہم اقدام کا اعلان کردیا، ملک بھر میں ادارے کے ملازمین کو یکساں ہائوس رینٹ الائونس دیا جائے گا، ڈی جی کی جانب سے نو ٹیفیکشن جاری کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق سی اے اے کے ملازمین کیلئے رہائشی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے، ڈی جی سی اے اے کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ادارے کے ملازمین کو یکساں ہائوس رینٹ الائونس دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس کے لئے کیا گیا، فیصلے کے مطابق جناح انٹرنیشنل ،والٹن لاہور ،حیدراباد ،ملتان اور دیگر ائیر پورٹس پر جاری ہائوس الائونس کا 50فیصد اور 5فیصد مینٹنس ملازمین کو دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سول ایوی ایشن نے ملازمین کیلئے گھر کے کرایوں میں پچاس فیصد تک کمی کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دے دی، سی اے اے کے ملازمین کیلئے رہائشی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے۔اس فیصلے سی اے اے کے اثاثہ جات کو محفوظ بنانے اور ملازمین کی رہائشی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے قبل ملازمین سی110 فیصد کرایہ وصول کیا جا تا تھا اور10 فیصد مینٹیننس الانس بھی ملازمین کو ادا کرنا پڑتا تھا۔