Live Updates

پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں،

وزیراعظم کو دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکومت اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے غیر معمولی خیرمقدم کیاگیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کا بیان

بدھ 24 جولائی 2019 13:15

پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں، وزیراعظم کو دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکومت اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے غیر معمولی خیرمقدم کیاگیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات تاریخی اہمیت کی حامل ہے، اس اہم ترین ملاقات نے دنیا خصوصاً خطے میں واضح پیغامات بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج دنیا نہ صرف وزیراعظم کے مؤقف کو توجہ سے سن رہی ہے بلکہ اس سے پیچیدہ مسائل کا حل بھی دریافت کررہی ہے۔ وزیراعظم نے ثابت کردیا کہ جھکے اور قومی مفادات کا سودا کئے بغیر بھی اقوام عالم میں مقام حاصل کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب سفرتکاری اور نتیجہ خیز دورہ امریکہ پر قوم وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات