Live Updates

افغانستان میں امن نہیں ، حالات مزید خراب ہوں گے، ڈاکٹرشاہد مسعود

زلمے خلیل زاد بھی کسی مرحلے میں استعفیٰ دے دیں گے، عالمی میڈیا کے مطابق پاک بھارت افواج میں ایل اوسی پر شدید کشیدگی ہے۔ سینئرتجزیہ کار کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 جولائی 2019 23:09

افغانستان میں امن نہیں ، حالات مزید خراب ہوں گے، ڈاکٹرشاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی 2019ء) سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن نہیں ، حالات مزید خراب ہوں گے، زلمے خلیل زاد بھی کسی مرحلے میں استعفیٰ دے دیں گے،عالمی میڈیا کے مطابق پاک بھارت افواج میں ایل اوسی پر شدید کشیدگی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بین الاقوامی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں مجھے کبھی جبرا اور جیومیٹری کی سمجھ نہیں آئی، مجھے نقطے کی کبھی سمجھ نہیں آئی، نقطہ ایک مقام ہے، اسی طرح مجھے لائن کی سمجھ نہیں آئی۔

ایک لائن کی کوئی حد نہیں ہے،ماضی حال اور مستقبل کا مجھے نہیں پتا چلا۔ٹینس میں حال بھی بڑا مشکل مرحلہ ہے،مطلب حال ایک لمحے کا ہزارواں حصہ حال ہے۔ اگر وہ گزر گیا تووہ ماضی ہوگیا۔

(جاری ہے)

یہ بڑی فلسفانہ گفتگو ہے۔ حالات حاضرہ یہ ہے کہ عمران خان امریکا کے دورے سے واپس آئے ۔اس تمام عمل میں افغانستان کی پوری بساط الٹ گئی ہے۔پاکستان میں آنے والا وقت میں جوبھی کچھ ہونے جارہا ہے،اس کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے۔

افغانستا ن میں ایک شخص کون ہے، جس کو طالبان چاہتے ہیں کہ وہ مارا جائے۔وہ حامد کرزئی ، اشرف غنی یا وہ کوئی نہی ہے، وہ شخص امراللہ صالح ہے۔ان کا تعلق تاجک سے تعلق ہے، وہ نائن الیون ہوا تو امریکا نے سب سے زیادہ بھروسہ امراللہ صالح این ڈی ایس کا سربراہ رہا ہے حامد کرزئی کے ساتھ رہا ہے۔اشرف غنی بھی چاہے گا کہ امراللہ صالح نائب صدر ہو۔

وہ وزیرداخلہ بھی ہیں۔ سی آئی اے کے سب سے زیادہ قریب ہے۔آج امراللہ صالح پر حملہ ہوا ہے۔آج طالبان نے سب سے بڑا ٹارگٹ ہٹ کیا ہے، طالبان کاوہاں تک پہنچنا ہی بڑی بات ہے۔اسی لیے طالبان کہتے اب ہم امراللہ کو نہیں چھوڑیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مجھے افغانستان میں امن ہوتا نظر نہیں آرہا، پاکستان کے حالات بھی خراب ہوں گے، خطے میں بڑی جنگیں ہوں گی، زلمے خلیل زاد بھی کسی مرحلے میں استعفیٰ دے دیں گے، کہ مجھ سے مذاکرات نہیں چل رہے۔عالمی میڈیا ایک بات رپورٹ کررہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی افواج میں لائن آف کنٹرول پر اس وقت شدید کشیدگی ہے،ہمارا میڈیا رپورٹ نہیں کررہا ہے۔امراللہ صالح افغان مذاکرات کے شدید مخالف ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات