وزارت صحت اوروزارت سمندر پار پاکستانیز کے اشتراک سے صحت کے شعبہ کی پائیدار شروعات کیلئے پلیٹ فارم قائم کیا جائیگا

بیرون ممالک میں تقریباً 25ہزار پاکستانی ڈاکٹر کام کر رہے ہیں، حکومتی سطح پر دونوں وزارتیں ملکر تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

ہفتہ 3 اگست 2019 14:10

وزارت صحت اوروزارت سمندر پار پاکستانیز کے اشتراک سے صحت کے شعبہ کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2019ء) وزارت قومی صحت اوروزارت سمندر پار پاکستانیز کے اشتراک سے صحت کے شعبہ کی پائیدار شروعات کے لئے پلیٹ فارم قائم کیا جائیگا اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا اور ذلفی بخاری نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ اور ایم ڈی سمندر پار پاکستانی ڈاکٹر عامر شیخ اوردیگر پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر ظفر نے کہاکہ بیرون ممالک میں تقریباً 25ہزار پاکستانی ڈاکٹر کام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی سطح پر دونوں وزارتیں ملکر ہم ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اگلے چند ماہ کے اندر پلیٹ فارم فراہم کر رھے تاکہ بیرون ممالک میں صحت کے شعبے سے وابستہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اس اقدام سے پاکستانی طبی ماہرین کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

سید زلفی بخاری نے بتایاکہ بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانی ھماری قوم کا اثاثہ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے بیرون ممالک میں بسنے والے طبی ماہرین کی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس اقدام کے تحت وزارت صحت اورسمندر پار پاکستانیز کے مشترکہ اشتراک سے ایک پلیٹ فارم قایم کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال کے قیام میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے یویژن کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :