لمس میں وائس چانسلر نے کینسر وارڈ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ، نیو کلیئر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن اینڈ ریڈیو تھراپی میں مریضوں کے لیے 100بستروں کا اہتمام کیا جائے گا

منگل 6 اگست 2019 20:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) لمس میں وائس چانسلر نے کینسر وارڈ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ، سنگِ بنیاد نیو کلیئر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن اینڈ ریڈیو تھراپی(این آئی ایم آر اے ) میں رکھا گیا ہے جہاں مریضوں کے لیے 100بستروں کا اہتمام کیا جائے گا سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی نے کہاکہ کینسر ایک ایسا مرض ہے کہ عام طور پر یہ جس شخص میں تشخیص ہوتا ہے تو وہ سخت مایوسی کی کیفیت میں چلا جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ وہ اب جلد ہی مر جائے گاحالانکہ اب یہ لا علاج مرض نہیں ہے اور عام طور پر کینسر کے مریض صحت یاب ہو کر پانچ سے دس سال مزید زندگی گزار لیتے ہیں اورمستقل صحت یاب بھی ہو جاتے ہیں انہوں نے ادار ہ نمرا کی کارکردگی کو سراہا جو کینسر کے مریضوں کا انتہائی ارزاں علاج کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :