مظفرگڑھ، راھگیروں اور دوکانوں کو نقصان پہنچانے والے طاقتور بیل کوریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ جوانوں نے قابوپالیا

جمعرات اگست 15:07

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) ریسکیوذرائع کے مطابق ریسکیو 1122مظفرگڑھ کے جوانوں نے بے لگام بیل کو قابو کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دیہاتی علاقے سے قربانی کے لئے لیا گیا بیل شہر میں آ کر آپے سے باہر ہو کر بے قابو طاقت ور بیل راھگیروں کو ٹکریں مارتا اور دوکانوں کو نقصان پہنچاتا رھا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ جوانوں نے موقع پر پہنچ کر عوام کی مدد کے ساتھ بے لگام بیل کو قابو کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :