ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب

تاجروں نے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 8 اگست 2019 23:20

ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 اگست2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تاجروں نے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق تاجروں نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، نعیم میر اور تمام تاجر گروپوں کے نماٸندے مذاکرات میں شریک ہوئے اور انہوں نے چٸیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی اور ممبر پالیسی سے مذاکرات کٸے گٸے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہیپ نے مذاکرات کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔  ایف بی آر تاجروں کے ساتھ مل بیٹھ کر فکسڈ ٹیکس اسکیم کو حتمی شکل دینے پر رضامند ہوگئی ہے اورتاجروں کے تحفظات دور کر کے تمام مساٸل حل کرنے پر اتفاق بھی کر لیا گیا ہے جس کے بعد تاجروں نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران کے نمائندے اجمل بلوچ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب ہو گٸے ہیں، مذاکرات میں تمام تاجر گروپوں کے نماٸندوں نے شرکت کی، ہمارے جاٸز مطالبات تسلیم کر لٸے گٸے ہیں اور اب ایف بی آر تاجروں کی مشاورت سے ٹیکس امور طے کریگا۔

اس سے قبل تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے آل پاکستان انجمن تاجران کی ایف بی آر کی جانب سے فکسڈ ٹیکس اور 50ہزار روپ یسے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے 15اور 16اگست کو ملک گیر ہڑتا ل کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف بی آر فکسڈ ٹیکس مسودہ پر تاجر و صنعتکار تنظیموںسے مشاورت کرے تاکہ ان کی مشاورت اور تجاویز سے فکسڈ ٹیکس مسودہ کو حتمی شکل دی جاسکے۔