نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14سے 18اگست تک کھیلا جائیگا

جمعہ 9 اگست 2019 16:46

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14سے 18اگست تک کھیلا جائیگا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14سے 18اگست تک کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ٹور میچ کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 اگست جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائیگا، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل 29 اگست کو نیوزی لینڈ کی ٹیم پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر، دوسرا میچ 3 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔