ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل مستحق مریضوں کو لاکھوں روپے کی امداد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 9 اگست 2019 17:35

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل مستحق مریضوں کو لاکھوں روپے کی امداد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل مستحق مریضوں میں لاکھوں روپے کی امداد تفصیلات کے مطابق بلجیم میں رہایشی ایک خدا ترس انسان نے جو صدر پی ایم اے و ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے دوست ہیں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں یوم آزادی اور عید الاضحی کی خوشیوں کے ضمن میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، ڈاکٹر عدنان نجب،ڈاکٹر نعیم غفاراور ڈاکٹر جواد کیانی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو کے تمام وارڈز میں جا کر تمام مریضوں جن کی تعداد 60ہے کو بیس لاکھ روپے تقسیم کیے جبکہ اس خدا ترس انسان نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کا وعدہ لیا اور کہا میں یہ کام اللہ تعالی کی خوشنودی کے لیے کر رہا ہوں جبکہ تمام مریضوں نے ان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور انکی ٹیم کو دعائیں دیں۔