سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور اور زرداری گروپ کو بھیجے گئے ایف بی آر کے نوٹس معطل کردیئے

ہفتہ 10 اگست 2019 21:58

سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور اور زرداری گروپ کو بھیجے گئے ایف بی آر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن اسمبلی رہنما فریال تالپور اور زرداری گروپ کو بھیجے گئے ایف بی آر کے نوٹس معطل کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور اور زرداری گروپ کو ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایف بی آر ٹیکس نوٹس کیخلاف فریال تالپور اور زرداری گروپ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے ایف بی آر کو فریال تالپور اور زرداری گروپ سے ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے نوٹس عارضی طور پر معطل کردیا۔ عدالت نے ایف بی آر اور دیگر سے جواب طلب کرلیاہیدوسری جانب ایف بی آر حکام کا موقف تھا کہ پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور اور زرداری گروپ کی زمین ٹیکس گوشواروں سے مماثلت نہیں رکھتے۔ نواب شاہ میں کئی ایکڑ اراضی فریال تالپور اور زرداری گروپ کے نام ہے۔ ایف بی آر نے فریال تالپور اور زرداری گروپ میں ٹیکس وصولی کے لیے نوٹس بھیجا تھا۔#