Live Updates

پاکستان کا 73 واں یوم آزادی ، وزیراعظم عمران خان یوم آزادی کشمیر میں منائیں گے

وزیراعظم عمران خان قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اگست 2019 11:05

پاکستان کا 73 واں یوم آزادی ، وزیراعظم عمران خان یوم آزادی کشمیر میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2019ء) : پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر عمران خان آج یہ دن کشمیر میں منائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج 14 اگست کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی ہوں گے جہاں وہ کشمیری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے آزاد کشمیر جائیں گے جہاں وہ آل پارٹیز کانفرنس کے علاوہ قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا اور قانون ساز اسمبلی میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے ترانے بجائے جائیں گے۔ خیال رہے کہ 14 اگست کو ملک بھر میں یوم آزادی کے علاوہ یوم یکجہتی کشمیر بھی منایا جا رہا ہے اور پاکستان کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا جائے گا، مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی مظفر آباد آزاد کشمیر میں عید کا دن گزارا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔ یاد رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی منانے کے ساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر بھی منایا جا رہا ہے۔ پاکستانی عوام یوم آزادی کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں سے بھی اظہار یکجہتی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیر سے یکجہتی کا پرچم بھی لہرایا جا رہا ہے۔یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے کو قبول نہیں کرتا، کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات