کشمیر ی بھا ئیو ں کے ساتھ اظہا ریکجہتی کے لیے پنجا ب کالج ظفروال کی طرف سے ریلی کا انعقاد

ریلی کی قیادت پرنسپل پنجاب کالج ظفروال طاہر صائم،ڈی ایس پی سرکل ظفروال خالد ڈار اور اسسٹنٹ کمشنر ظفروال میاں محمد نذیر نے کی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 15 اگست 2019 18:02

کشمیر ی بھا ئیو ں کے ساتھ اظہا ریکجہتی کے لیے پنجا ب کالج ظفروال کی طرف ..
ظفر وال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست2019ء، نمائندہ خصوصی، جنید مصطفی) کشمیری بھا ئیو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ملک بھر کی طر ح پنجاب کالج ظفروال کی طرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پرنسپل پنجاب کالج ظفروال جناب طاہر صائم،ڈی ایس پی سرکل ظفروال جناب خالد ڈار اور اسسٹنٹ کمشنر ظفروال میاں محمد نذیر نے کی اور طلباء نے کثیر تعدا د میں شرکت کی اور قائدین نے خطاب بھی کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر میاں نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کے بغیر پا کستا ن نا مکمل ہے ،بھارت ظلم اور جبر کے ذریعے کشمیر پر اپنا تسلط قا ئم رکھنا چا ہتا ہے جسے کشمیر ی عوا م ہر گز قبو ل نہیں کر سکتے۔اور ڈی ایس پی جناب خالد ڈار صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہابھا رت کی طر ف سے مسلسل نہتے کشمیر یو ں پر ڈھا ئے جا نے وا لے ظلم و بر بر یت کے ساتھ ساتھ گز شتہ کئی دنو ں سے جاری پا کستانی لا ئن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور ننھے پا کستا نی شہریو ں پر پھینکے گئے کلسٹربم کے استعما ل کی بھر پو ر مذ مت کر تے ہیں اور پا کستا نی اپنے کشمیر ی بھا ئیو ں کے ساتھ مکمل طور پر ا ظہا ر یکجہتی کر تے ہیں اور پا کستان کشمیریو ں کی اخلا قی و سفارتی حما یت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

ریلی میں شا مل شرکا ء نے کشمیر کے حوا لے سے کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے ” کشمیر ہما را ہے سارے کا ساراہے“ ،”کشمیر بنے گا پا کستا ن “،”کشمیر پا کستا ن کا شہ رگ ہے‘ ‘درج تھے ۔ کشمیر یو ں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لئے پرنسپل پنجاب کالج جناب طاہر صائم صاحب نے تمام مہمانان گرامی اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اور خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ظلم کی سیا ہ را ت جلد ختم ہو نے وا لی ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر ی عوام بھا رت کے تسلط سے آزاد ہوں گے۔اس موقع پر سول سوسائٹی اور صحافی برادری نے بھی بھر پور شرکت کی۔اور پنجاب کالج کی طرف سے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :