ہم بھارت میں قید ضرور ہیں لیکن اس کا حصہ ہرگز نہیں ہیں
بھارت میں سکھوں کے ساتھ برا سلوک روا رکھا گیا، مرضی سے کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہے ہیں۔ سکھ رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ
سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اگست 2019 13:09
(جاری ہے)
امرجیت سنگھ نے کہا کہ سکھ قوم نے بھارتی آئین کو کبھی نہیں مانا، ڈیڑھ لاکھ سکھ نوجوانوں کو پنجاب میں جھوٹے مقابلوں میں مارا گیا، ہم مقبوضہ پنجاب کو خالصتان ڈکلیئر کروانا چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ میں احتجاج کے دوران خالصتان کا جھنڈا لہرائیں گے، بھارت میں کشمیری طلبا بھی ڈرے ہوئے ہیں، برصغیر میں بہت تیزی سے حالات بدل رہے ہیں۔ گذشتہ سال ہم نے نیویارک میں ورلڈ سکھ پارلیمنٹ لانچ کی، ورلڈ سکھ پارلیمنٹ 30 ملین سکھوں کی آواز بنے گی، ہم اسے سیاسی بیان بازی تک محدود نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ 1984ء میں اندرا گاندھی سرکار نے سکھوں پر ظلم کیے، ایسوسی ایٹ پریس کے صحافی نے سکھوں پر مظالم رپورٹ کیے تھے۔ امرجیت سنگھ نے کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے ڈاکیومنٹری میں ہزاروں کشمیریوں کے نکلنے کو رپورٹ کیا، آج 7 لاکھ فوج پہلے ہی کشمیر کی وادی میں موجود ہے، اب آر ایس ایس کے غنڈے بھرتی کرکے وادی میں بھیجے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں رہنے والی سکھ برادری نے گذشتہ روز ہندوستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ گرنتھی گوردوارہ جنم استھان سردار دیا سنگھ کی قیادت میں سکھ کمیونٹی نے ریلی میں شرکت کی جب کہ سکھ کمیونٹی نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے بازی بھی کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.