موسم گرما کی تعطیلات ختم، جی سی یونیورسٹی میں تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کاآغاز ہوگیا

جمعہ 16 اگست 2019 13:32

موسم گرما کی تعطیلات ختم، جی سی یونیورسٹی میں تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں موسم گرما کی تعطیلات جمعہ کے روز ختم ہو گئی ہیں جس کے بعد ادارہ میں تعلیمی ، تدریسی ، تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیاہے تاہم طویل تعطیلات کے بعد یونیورسٹی کھلنے کے باعث پہلے روز طلباء و طالبات کی حاضری معمول سے کچھ کم رہی جبکہ تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کا بھی ٹیمپو نہ بن سکا۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ آج سے معمول کے مطابق سرگرمیوں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :