ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے ضلع قصور کے تمام افسران بہتر اور سنجیدہ رویہ اختیار کریں ‘عابد حسین بھٹی

صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے حوالے سے پریزنٹیشنز کو عدادو شمار کے گورکھ دھندے کی بجائے حقیقت پسندانہ اور نتیجہ خیز بنایا جائے خراب کارکردگی دکھانے پر ڈی ایم او ، فشریز ،ہائر ایجوکیشن اور ماحولیات کے انچارج افسران کی فوری جواب طلبی کی جائے ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

جمعہ 16 اگست 2019 14:58

ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے ضلع قصور کے تمام افسران بہتر اور سنجیدہ رویہ ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ وطن عزیز سے ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے ضلع قصور کے تمام افسران بہتر اور سنجیدہ رویہ اختیار کریں ، صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے حوالے سے پریزنٹیشنز کو عدادو شمار کے گورکھ دھندے کی بجائے حقیقت پسندانہ اور نتیجہ خیز بنایا جائے ، خراب کارکردگی دکھانے پر ڈی ایم او ، فشریز ،ہائر ایجوکیشن اور ماحولیات کے انچارج افسران کی فوری جواب طلبی کی جائے ، تمام چیف آفیسرز ضلع میں نئی بلڈنگزکی تعمیر کے دوران بنائے گئے عارضی تالاب ختم کروائیں اور متبادل انتظامات کے بارے میں عوام کو رہنمائی بھی فراہم کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کمپلیکس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے صحت و دیگر متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی کے بارے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد ، سی ای او ایجو کیشن محترمہ ناہید واصف ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر لائیق چوہدری ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) احمد نوید امجد ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ، انسپکٹر ماحولیات محمد رفیق ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذوالفقار احمد ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر مسز سمیرا دلاور ، ڈپٹی ڈی ایچ اوقصور ڈاکٹر منصور اشرف ، ڈپٹی ڈی ایچ او چونیاں ڈاکٹر محمد اقبال ،ڈپٹی ڈی ایچ او کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر فراز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :